ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدارتی الیکشن سے پہلے جوبائیڈن کو عدالت کی جانب سے جھٹکا

datetime 25  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)صدارتی الیکشن سے پہلے جوبائیڈن کو عدالت کی جانب سے جھٹکا لگا ہے، امریکی ریاستوں کینساس اور میزوری میں وفاقی عدالتوں کے دو ججوں نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبہ کو جزوی طور پر روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال منصوبہ جاری کیا تھا جس کے تحت قرض لینے والے طلبہ ماہانہ ادائیگی میں کمی کے حقدار تھے اور قرض معافی کیلئے بھی تیز راہ اپنا سکتے تھے۔

اب ان دونوں ری پبلکن ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمات میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صدر نے سیومنصوبہ کا آغاز کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر دونوں وفاقی ججوں نے ابتدائی طور پر جزوی احکامات جاری کردیے۔ سیو پروگرام کے دو حصے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ ان پر قانونی چارہ جوئی کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کرلیا جاتا۔واضح رہے کہ 80 لاکھ افراد نے اسکیم میں رجسٹریشن کرائی تھی اور ساڑھے چار ملین کیلئے ماہانہ ادائیگی صفر کردی گئی تھی۔اس طرح چار لاکھ چودہ ہزار طلبہ کے پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر معاف کیے جاچکے ہیں، تاہم دس سال تک ادائیگی کرنیوالے طلبہ کیلئے اب مزید ایسا نہیں کیا جاسکے گا، توقع تھی کہ جولائی میں لاکھوں افراد کی قرض ادائیگی قسط کم ہوجائے گی تاہم اب واضح نہیں کہ ایسا ہوسکیگا یا نہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…