بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا

datetime 20  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چینی سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مخصوص پھول کی مدد سے دنیا کا پہلا مصنوعی ہیرا تیار کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصنوعی ہیروں میں مہارت رکھنے والی کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز ہینان صوبے کے شہر لیونگ یانگ میں اس ہیرے خوبصورت کی نقاب کشائی کی گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا پہلا مصنوعی ہیرا ہے جو پیونی پھول سے حاصل ہونے والے کاربن عناصر سے بنایا گیا ہے۔

چین میں مصنوعی ہیرے کی تیاری میں مہارت رکھنے والی لویانگ ٹائم پرومس کمپنی کو اس ہیرے کی تیاری کے لیے لویانگ نیشنل پیونی گارڈن نے یہ پیونی پھول گزشتہ ماہ فراہم کیے جس میں 50 سال پرانے پھول بھی شامل تھے۔3قیراط کا یہ ہیرا لوئیانگ کے نیشنل فلاور گارڈن کے سرخ پیونی سے حاصل کیا گیا تھا اور اسے لوئیانگ نیشنل پیونی گارڈن کو عطیہ کردیا گیا ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا تھاکہ کاربن مختلف عناصر سے حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں بال، ہڈیاں اور یہاں تک کہ پھول بھی شامل ہیں۔ان عناصر کو مخصوص ڈیوائس میں ڈالا جاتا ہے جہاں ان کے درمیان موجود کیمیکل بانڈنگ ٹوٹ جاتی ہے پھر ان عناصر کو ہیرے کے ڈھانچے میں ڈھالا جاتا ہے بعد ازاں ہائیڈرو کاربن کو ایک طاقتور ری ایکٹر میں ڈال کر زیادہ گرمی اور دبا ڈالا جاتا ہے، اس طرح وہ عناصر ہیرے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ پیونی ایک خوبصورت پھول ہے جو کسی حد تک گلاب کے پھول سے مشابہت رکھتا ہے اسی وجہ سے اسے گلاب کا متبادل بھی کہا جاتا ہے، اس پھول کو چین اور جاپان میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔دیگر سرخ پھولوں کی طرح پیونی بھی محبت کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ چینی ثقافت میں، سرخ رنگ خوشی اور قسمت کی علامت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے چین کے سائنسدانوں نے اس پھول کو خشک کرکے اس کے کاربن سے یہ شاہکار تخلیق کیا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…