جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایران،2019میں بم دھماکوں کا الزام، 3 افراد کو پھانسی دے دی گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران نے صوبہ سیستان،بلوچستان میں 2019 کے بم دھماکوں کے مجرم قرار دیے گئے 3 افراد کو پھانسی دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان ملزمان کو پھانسی دیے جانے کی خبر ایران کی عدلیہ نے دی۔تینوں افراد کو 2019 میں صوبہ سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں کیے گئے بم حملوں کا مجرم ثابت ہونے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی تھی، ان بم دھماکوں میں ایک پولیس اسٹیشن اور گشت پر مامور پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

صوبے کے چیف جسٹس علی مصطفوینیا نے کہاکہ زاہدان میں بم دھماکوں کے مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں۔چیف جسٹس علی مصطفوینیا نے کہا کہ مدعا علیہان کو فوجی تربیت حاصل کرنے، دھماکا خیز مواد کی منتقلی اور چھپانے پر بھی سزا سنائی گئی ہے۔انہیں جہادی جیش العدل (آرمی آف جسٹس)گروپ کا حصہ ہونے کا بھی مجرم پایا گیا، یہ گروپ 2012 میں تشکیل دیا گیا تھا جسے ایران نے دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…