اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماں شاپنگ کرتی رہی، کار میں چھوڑے 2 بچے آگ کی لپیٹ میں آگئے

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں ایک خاتون اپنے دو بچوں کو اپنی کار میں چھوڑ کر خود شاپنگ کرنے لگیں تو اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر عوامی حلقوں کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماں پر لاپرواہی کا الزام عاید کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ علیشا مور ایک سٹور کے اندر خریداری کرنے کے لیے گئیں تو دو بچوں کو گاڑی میں چھوڑ دیا جس میں آگ لگ گئی۔ حکام نے انکشاف کیا کہ مور نے اپنی کار 26 مئی کو اوویڈو کمپلیکس میں ڈیلارڈ کے اسٹور کے باہر کھڑی کی اور کار کے اندر دو بچوں کو چھوڑ دیا۔وہ سٹور میں داخل ہوئی اور ایک آدمی کے ساتھ خریداری کرنے لگی اور تقریبا ایک گھنٹے کے بعد وہ سٹور سے نکلی اورتودیکھا کہ اس کی کار میں آگ لگئی ہوئی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے گاڑی کو آگ لگتے دیکھا اور بچوں کو اندر سے بچانے کے لیے دوڑے۔ اس حادثے میں ایک بچی کے کان اور چہرے کا کچھ حصہ جھلس گیا۔جبکہ حکام نے بتایا کہ انہیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…