منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایلون مسک کی مستقبل کی جنگوں سے متعلق عجیب و غریب پیشگوئیاں

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے مستقبل کی جنگوں کے بارے میں کچھ عجیب و غریب پیشگوئیاں کی ہیں۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی بنانے والے ممالک جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے کنٹرول کیے جانے والے مسلح ڈرون بڑے پیمانے پر تیار کرنے کے قابل ہوں گے۔

ان کے درمیان صرف ڈرون جنگیںہوں گی۔انہوں نے لندن میں منعقد ہونے والے سمٹ سے ورچوئلی بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہم کر رہے ہیں اس کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ضروری نہیں ہے، یہ ٹیکنالوجی بالکلدو دھاری تلوار جیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی جن ہے جو آپ کو کچھ بھی دے سکتا ہے، آپ کو ایک خطرہ پیش کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں سے توقع ہے کہ وہ کسی بھی چیز سے پہلے ہتھیار تیار کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کریں۔ایلون مسک نے کہا کہ لہذا صرف میدانِ جنگ میں زیادہ جدید ہتھیاروں کا ہونا جو کسی بھی انسان سے زیادہ تیزی سے رد عمل کا اظہار کر سکتے ہوں صرف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک یا کم از کم ڈرون ٹیکنالوجی کی صلاحیت رکھنے والے ممالک کے درمیان مستقبل میں ہونے والی جنگیں ڈرون جنگیں ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…