اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

امارات کی طرف سے یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے 2500جنریٹرز کی امداد کا اعلان

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی طرف سے یوکرین کے جنگ متاثرہ شہریوں کو 2500 جنریٹرز بھجوائے جائیں گے۔ پہلی کھیپ کے طور پر 1200 جنریٹرز فوری طور پر براستی وارسا بھجوائے گئے ہیں ، جبکہ دوسری کھیپ بھی جنوری سے پہلے ہی بھجوا دی جائے گی۔

یہ جنریٹرز یوکرین میں ان متاثرہ افراد کے کام آ سکیں گے جن کے علاقوں میں شہری انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہو چکا ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت الہاشمی کے حوالے سے خبر رساں ادارے نے بتایا یوکرین کو بھجوائے جانے والے یہ جنریٹرز اس انسانی بنایدوں پر کی جانے والی امداد کا تسلسل ہے جو امارات پہلے بھی کر چکا ہے۔اس امداد کا مقصد یوکرینی شہریوں کو انتہائی مشکل سے بچانا ہے۔ یہ امداد امارات کے اس 100 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ ہے جو امارات نے یوکرین کے لیے پہلے سے اعلان کر رکھا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ جنریٹرز 3،5 اور 8 کلوواٹ بجلی تیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ تاہم بجلی کی اس پیداوار کا تعلق ایندھن کے استعمال سے ہو گا۔ جنریٹر اتنی بجلی پیدا کر سکیں گے کہ ان سے ائیر کنڈیشنڈ بھی چل سکیں گے۔اب تک خلیجی ممالک 360 ٹن خوراک اور طبی امداد بشمول ایمبولینسز یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے پولینڈ اور بلغاریہ وغیرہ میں بھیج چکے ہیں۔روس کی طرف سے شروع میں لانچ کیے گئے ڈرون حملوں کے نتیجے میں بجلی کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ ایسے دنوں میں ہوا ہے جب درجہ حرارت بہت نیچے گر چکا ہے اور شدید سردی کا موسم ہے۔ماہ اکتوبر میں روس کی طرف سے شروع کیے گئے ڈرون حملوں کے باعث اب تک یوکورین میں بجلی کا پچاس فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نے دسیوں ملین ڈالر کی امداد انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کے لیے یوکرین کو دیے ہیں۔ تاہم اس بحالی میں کافی دقتیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…