لندن (این این آئی)برطانیہ نے دنیا کے کرپٹ افراد کے خلاف پابندیاں لگانا شروع کر دیں۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بدعنوانی روکنے کے لیے برطانیہ نے 5 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔پابندیوں کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق اکواٹوریل گنی، زمبابوے، وینزویلا اور عراق سے ہے۔برطانیہ کی جانب سے جن 5 افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سے ایک نے محلات، پرائیویٹ جیٹس اور مائیکل جیکسن کے دستانوں پر 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر اڑائے تھے۔برطانیہ کی جانب سے ان افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ افراد برطانیہ کے بینکوں کے ذریعے نا تو کرنسی بھیج سکتے ہیں اور نا ہی رقم منگوا سکتے ہیں۔