جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

رمضان میں عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

ریاض ،مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین پریذیڈینسی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ مملکت کی قیادت کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں نمازیوںکی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حرمین پریذیڈینسی کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں

نماز اور عمرہ کے لیے داخل ہونے والے تمام افراد کوتوکلنا ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے یا پہلی خوراک لیے 14 دن گذر جانے کی تصدیق کرانا ہو گی۔ کرونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریض بھی مسجد حرام میں نماز کیلیے آسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد حرام میں نماز کے لیے اور عمرہ کے لیے رجسٹریشن کی خاطر صرف دو ہی ایپ اعتمرنا اورتوکلنا مختص ہیں۔ عمرہ کی رجسٹریشن کے حوالے سے کسی آن لائن پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب مکہ مکرمہ میں تقریبا 1200 ہوٹلوں کی جانب سے رمضان مبارک کے سیزن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان زائرین اور معتمرین کو خدمات پیش کرنے کے حوالے سے مسابقت کا پہلو نمایاں ہے جو ماہ مبارک کے دنوں کو بیت اللہ کے سائے میں گزارنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں قومی کمیشن برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کے رکن ”ہانی العمیری”

نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ رمضان مبارک کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ میں اضافے اور ٹرانسپورٹ ، ریستوران اور شاپنگ سیکٹروں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ جانے کے قوی امکانات ہیں۔ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندرون سے زائرین اور معتمرین کی ایک بڑی تعداد

مکہ مکرمہ کا رخ کرے گی۔العمیری نے رمضان مبارک کے دوران ہوٹل، ٹرانسپورٹ، ریستوران اور شاپنگ کے سیکٹروں کے مجموعی منافع کا اندازہ تقریبا 3 ارب ریال لگایا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 1200 سے زیادہ ہوٹل ہیں جن میں عالمی معیار کے 2.7 لاکھ سے زیادہ کمروں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تمام ہوٹل صحت کے حوالے سے عائد شرائط لاگو کرنے کے پابند ہیں۔ ساتھ ہی تمام جگہاؤں کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…