جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

امیر اور بھی زیادہ امیر ہوگئے 2 ہزار 755 ارب پتی 130 کھرب ڈالر کے مالک

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)فوربز میگزین کی ارب پتیوں کی سالانہ فہرست کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس مسلسل چوتھے سال پہلے نمبر پر ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فوربز کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں 2 ہزار 755 ارب پتی افراد

شامل ہیں۔انتہائی دولت مند افراد کی تعداد میں ایک ایسے سال کے بعد اضافہ ہوا ہے، جس میں کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کی معیشتیں تنزلی کا شکار رہیں اور اس نے پوری دنیا کے لوگوں کے معاش کو خطرے میں ڈال دیا۔فوربز کے مطابق رواں سال کے ان ارب پتیوں کی مجموعی دولت 13 اعشاریہ ایک کھرب ڈالر ہے جو گذشتہ سال آٹھ کھرب ڈالر تھی۔فوربز کے چیف کنٹینٹ آفیسر رینڈل لین نے روئٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘بہت بہت امیر اور بھی زیادہ امیر ہو گئے۔گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے، وہ گذشتہ سال 31 ویں نمبر پر تھے۔تیسرا نمبر لگڑری اشیا بنانے والی فرم لوئس ووٹن کے چیف ایگزیگٹو برنارڈ آرنالٹ کا ہے۔ چوتھے پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور پانچویں نمبر پر فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ہیں۔سرمایہ کار اور بزنس ٹائیکون وارن بفٹ دو دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کے پہلے پانچ امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوئے ہیں۔،کیونکہ فوربز کی درجہ بندی میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کا غلبہ ہے۔اس سال کی فہرست میں 493 نئے افراد شامل ہوئے ہیں جن میں ڈیٹنگ ایپ بمبل کی چیف ایگزیکٹو وہٹنی وولف ہرڈ بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…