ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شکار پر جانے والے دوستوں میں سے ایک دوست کی غلطی نے 4 دوستوں کی جان لے لی

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) شکار پر جانے والے دوستوں میں سے ایک کی حادثاتی موت پر تین دوستوں نے خوف کے مارے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع تہری میں پیش آیا۔بھارتی حکام کے مطابق 7 دوست ہفتے کی رات شکار کے لیے گئے جن کی قیادت راجیو نامی دوست کر رہا تھا۔راجیو کے ہاتھ میں لوڈڈ بندوق تھی اور اچانک اس کا پاؤں پھسلنے سے راجیو کا ہاتھ ٹریگر پر پڑ گیا جس سے فائر ہو گیا اور گولی سنٹوش نامی دوست کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، حادثے کے بعد راجیو موقع سے فرار ہو گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق شکار کے لیے گئے دیگر دوستوں نے جب یہ منظر دیکھا تو سارے خوفزدہ ہو گئے اور ان میں سے تین دوستوں سوبان، پنکج اور ارجن نے خوف کے مارے زہریلی چیز کھا لی۔رپورٹ کے مطابق زہریلی چیز کھانے سے دو دوست موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، تیسرا دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق 7 میں سے 2 بچ جانے والے دوستوں نے گاؤں پہنچ کر واقعہ کی اطلاع دی جس پر تمام لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے چاروں دوستوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…