ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

باراک اوبامہ کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی (آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی سوتیلی دادی 99 برس کی عمر میں کینیا میں انتقال کرگئیں۔  باراک اوبامہ کے کینیا کے اہل خانہ  نے  ان کی دادی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔برطانویآن لائن اخبار دی میل کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کی سوتیلی دادای سارہ اوبامہ کا انتقال کینیا کے شہر کسومو کے ایک اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق

منگل کی صبح 4 بجے ہوا۔سابق امریکی صدر کی سوتیلی دادی جنہیں پیار سے ماما سارہ کہا جاتا تھا  نے کینیا کے کوجیلو گاؤں میں لڑکیوں اور یتیم بچوں کی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔سارہ اوبامہ کی بیٹی مارسیت اونیانگو اور خاندان کے ترجمان موسیٰ اسماعیل نے کہا کہ اس حوالے سے باراک اوبامہ کو ا?گاہ کردیا گیا ہے اور انہوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اگرچہ 99 سالہ ’ماما‘ سارہ کے ساتھ اوباما کا کوئی خونی رشتہ نہیں تھا لیکن وہ اْنہیں اپنی ’دادی‘ کہہ کر ہی بلاتے تھے اور پہلے بھی اْن کے ساتھ کئی بار ملاقات کر چکے تھے۔ سارہ اوباما  صدر اوباما کے دادا کی دوسری بیوی تھیں اور انہوں نے ان کے والد  باراک اوباما  سینئر کی پرورش میں مدد کی تھی۔  اوبامہ خاندان کا تعلق کینیا کے لیو نسلی گروہ  سے  ہے۔صدر اوبامہ اکثر اپنی سوتیلی دادی سے پیار کا اظہار کرتے تھے اور انہوں نے اپنی یادداشت میں انہیں ‘گرینی’ کے نام سے مخاطب کیا ہے۔خیال رہے کہ سال 2015 میں اپنے والد کے آبائی ملک کینیا کے  دورے کے دوران اوبامہ نیاپنے رشتے داروں کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔ ان رشتے داروں میں اوبامہ کی ایک سوتیلی بہن آؤما اور اْن کی سوتیلی دادی ’ماما‘ سارہ بھی شامل تھیں۔سارہ اوبامہ نے 2009 میں اوبامہ کی جانب سے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔ سال 2014 میں اوبامہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں بھی ماما سارہ کا ذکر کیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…