اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ا ب سعودی عرب میں بھی خواتین فوج کا حصہ ہوں گی، اجازت دے دی گئی

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن )سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواہشمند خواتین فوج میں داخلیکی درخواست آن لائن پورٹل پر دے سکتی ہیں۔ سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ خواتین سعودی آرمی، ائیر فورس، نیوی اور دیگر ادروں میں بھرتی کی درخواستیں

جمع کروا سکتی ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی عمر 21 سے 40 سال، قد 155 سینٹی میٹریا زیادہ ہونا ضروری ہے۔دوسری جانب کویتی حکومت کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت میں شہری ہوا بازی کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں غیر کویتیوں کے داخلے پر پابندی میں تا حکم ثانی توسیع کر دی گئی ہے تاہم طبی عملے اور سفارت کاروں کو اس فیصلے سے استثنا حاصل ہوگا۔ کویتی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے پیش نظر لگائی جارہی ہے جو آئندہ اعلان تک جاری رہے گی۔ اعلان میں مزید کہا گیا کہ کویتی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کے بعد 14 دن کے لیے قرنطینہ میں جانا ہوگا اور اس کے لیے ان کو ایک ہفتہ حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوٹل اور دوسرا ہفتہ گھر میں پورا کرنا لازمی ہوگا۔ اس سے قبل کویتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا تھا کہ کو رونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک سے کویت پہنچنے والے مسافروں کو 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…