منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی صدر جوبائیڈ ن نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان پر بجلیاں گرادیں ، وائٹ ہائوس کا حیرت انگیز اعلان

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن،برسلز(این این آئی )ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن آئندہ سعودی ولی عہد کے بجائے صرف شاہ سلمان کیساتھ بات چیت کریں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان

وائٹ ہائوس نے رپورٹروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع میں ہی سعودی عرب کیساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے تحت آئندہ صدر جوبائیڈن صرف سعودی ہم رتبہ سے رابطے میں رہیں گے ۔سعودی عرب میں ان کے ہم رتبہ شاہ سلمان ہیں،وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر بائیڈن جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کریں گے ۔دوسری جانب مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مناسب وقت آنے سے قبل افغانستان سے فوج کا انخلا نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو چیف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہماری موجودگی مشروط ہے اور کوئی بھی اتحادی ضرورت سے زیادہ وہاں رہنا نہیں چاہتا۔ تاہم ہم مناسب وقت آنے تک افغانستان سے نہیں نکلیں گے۔نیٹو چیف کے بقول ہمیں اس توازن کو یقینی بنانا ہے کہ افغانستان میں ضرورت سے زیادہ عرصہ قیام بھی نہ کیا جائے اور وہاں سے بہت جلد انخلا بھی نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…