جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں 3پاکستانی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پرگرفتار

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تازہ کریک ڈائون میں تین پاکستانی تارکین وطن سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے

بعد پولیس نے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے دوران تین مقامی اور ایک سوڈانی ملزم کو جعلی کرنسی کے کاروبار کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ایک لاکھ 43 ہزار جعلی ریال بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی جنرل سیکیورٹی کا کہناتھا کہ تین سعودی باشندوں کو ایک مقامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ تین پاکستانیوں کو بنک کی اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پر پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے ایک مقامی اور 10 غیرملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی، مساجد میں چوری اور رش والے مقامات میں لوگوں کی جیب تراشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے مقامی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے، ایک کیمپ میں لے جا کر ان کے اسپیئرپارٹس الگ کرکے انہیں فروخت کرنے کے الزام میں چھ مقامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران یمن کے 12 باشندوں کو اقامہ اور حدود کی خلاف ورزی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…