ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی پر پابندیاں ختم ہونے کے قریب ، طیب اردوان نے دھماکہ خیز اعلان

datetime 10  فروری‬‮  2021 |

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگلی صدی کے لئے ترکی کو نئے آئین کی ضرورت ہے اور یہ صدی 2023 میں شروع ہو گی جب ترکی لوزان کے معاہدے کی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نے ترکی کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ نئے آئین کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،

حکومت نئے آئین کی تیاری میں سنجیدہ ہے اور تمام جماعتوں کو اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔اگلی صدی کے لئے ترکی کو ایک نئے آئین کی ضرورت ہے اور یہ صدی 2023 میں شروع ہو گی جب ترکی لوزان کے معاہدے کی پابندیوں سے آزاد ہو جائے گا۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے نئے آئین کی تشکیل کے لئے اپنی تجاویز مانگتا ہوں کیونکہ اس وقت ترکی میں نئے آئین پر اتفاق پایا جاتا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ 2023 آنے والا ہے اس میں ملک کو ایک نئے آئین کی ضرورت ہے جو سیاسی جماعتوں کا تیار کیا ہوا آئین ہو کیونکہ ابھی تک ترکی میں آمروں کا تیار کیا ہوا آئین ہی کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی سیاسی جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی نئے آئین کی تیاری میں بھرپور مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہر حال میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔ نیشلسٹ موومنٹ پارٹی نئے آئین کی تیاری کے لئے پرعزم ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی تجاویز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔  دوسری طرف ترک صدر نے کہا ہے کہ جب تک تیل سے مالا مال شمالی افریقہ کے ملک لیبیا میں غیر ملکی افواج موجود ہیں اس وقت تک ترک فوج کو واپس نہیں بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترک فوج لیبیا میں صرف اور صرف عالمی حمایت یافتہ گورنمنٹ آف نیشنل ایکورڈ کی افواج کو تربیت دے رہی ہے۔ لیبیا میں باغی ملیشیا کے سربراہ خلیفہ ہفتار نے جنگجوئوںکی ایک غیر قانونی فوج تیار کی ہے جو ملک میں خانہ جنگی کر رہی ہے جس سے اب تک لاکھوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ روس، متحدہ عرب امارات اور مصر لیبیا کی غیر قانونی باغی ملیشیا کو اسلحہ اور امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ترک فوج کی مدد سے لیبیا کی آئینی حکومت نے ڈیڑھ سال بعد جنگجوئوں سے دارالحکومت تریپولی کا قبضہ واپس لیا۔ ترک فوج نے لیبیا کو ڈرونز، انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی اور اسے ضروری اسلحہ دیا ہے تاکہ باغی ملیشیا کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے۔ترک صدر نے کہا کہ ترکی پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ نیگورنو کاراباخ اور لیبیا سے اپنی فوج واپس بلائے۔ آذربائیجان نے آرمینیا سے 30 سال بعد اپنے مقبوضہ علاقوں میں فتح حاصل کی ہے۔ ترکی چاہتا ہے کہ آذربائیجان ان علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے اور جب تک آذربائیجان ان علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتا ترک فوج کاراباخ سے واپس نہیں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…