جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

طاقتور لہر نے بحری جہاز کو دو حصوں میں تقسیم کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے ساحلی علاقے میں طاقتور لہر نے بحری جہاز کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، بپھرے ہوئے سمندر میں جہاز ٹوٹنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔16 جنوری کو ہونے والے حادثے میں یوکرینی عملے کے تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ باقی کو بچا لیا گیا تھا۔ترکی کے صوبہ بارتن میں بحر اسود

میں رواں ماہ کے اوائل میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو جہاز پر لگے کیمروں میں فلمبند ہوگئی تھی، جسے ترک میری ٹائم اتھارٹی نے جاری کردیا۔واقعے میں یوکرین کی ملکیت بحری جہاز آروین پر موجود 3 سیلرز ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ ریسکیور آپریشن کے دوران عملے کے دیگر افراد کو بچالیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین بحری جہاز فریگیٹ 054 کی تقریب رونمائی کی گئی، جہازہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچگ تقریب ہوڈنگ ڑونگوا شپ یارڈ شنگھائی میں منعقد ہوئی، جہاں چین میں چیف نیول اورسیر کموڈور اظفر ہمایوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق تقریب رونمائی کا دن پاک چین دوستانہ تعلقات کے 70سال پورے ہونے کا دن بھی ہے۔مذکورہ تقریب میں تقریب میں چین کے اعلیٰ عہدیداران، چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی (سی ایس ٹی سی) اورہوڈونگ ڑونگوا شپ یارڈ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں کموڈور اظفر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ان جہازوں کی شمولیت پاکستان کے بحری دفاع اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ

کرے گی۔اس موقع پر انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود ہوڈنگ ڑونگوا شپ یارڈ اور ایم/ایس سی ایس ٹی سی کی جانب سے ان منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے پر ان کی محنت اور جذبے کو سراہا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹائپ 054 فریگیٹ پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہوں گے، جن میں جدید

ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے سسٹم نصب ہوں گے۔مزید یہ کہ یہ جہاز الیکٹرانک وار فیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسر سے لیس ہیں جو کہ کمبیٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ نے چار ٹاپ 054 A/Pفریگیٹ کا معاہدہ 2017 میں کیا تھا اور تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اگست 2020 میں پاک بحریہ کے

لیے تیار کیے جانے والے پہلے ٹائپ 054 فریگیٹ کی تقریب رونمائی کا انعقاد چین کے شہر شنگھائی کے ڑونگوا شپ یارڈ میں ہوا تھا۔اس سے قبل جولائی 2020 میں پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے جدید جہاز ‘پی این ایس یرموک’ کو شامل کیا گیا تھا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا تھا کہ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی تھی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…