اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہی پیغام 154بار موصول ہونے پر دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے مداح کی بڑی خواہش پوری کر دی 100ملین ڈالر انعامی رقم کسے دینے کااعلان بھی کر دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ایک ہی پیغام 154بار بھیجنے والے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے کمپنی کا نام اور لوگو چرانے کی اجازت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر فعال ایلون مسک کو ایک

گیم ڈویلپر لیوبومیر ولادیمیروف کی جانب سے ایک ہی پیغام 154 بار موصول ہوا جسے بالآخر انہوں نے جواب دے ہی دیا۔مذکورہ شخص اپنی نئی گیم کے لیے ایلون مسک کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کانام اور لوگو استعمال کرنا چاہتا تھا اور ایلون مسک سے اپنے پیغام کے ذریعے اس کی اجازت مانگ رہا تھا۔ایلون مسک نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ تم ہمارا نام اور لوگو چوری کر سکتے ہو اور غالبا ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔دوسری جانب ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو نکالنے کی نئی ٹیکنالوجی بنائے گا اس کوسو ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ماحول دشمن گیس کہا جا تا ہے اورسائنس دانوں کے مطابق فضا میں اس کی مقداردن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو بھی ٹیکنالوجی کے نئے دروازے کھولے گا وہ انعام کا حق دار ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…