خلیجی ممالک میں رابطے بحال، سعودی عرب کا دوحا میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

17  جنوری‬‮  2021

ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے قطرکے دارلحکومت دوحا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ضروری امور کی تکمیل کے بعد سعودی عرب کا سفارتخانہ دوحا

میں دوبارہ کام شروع کر دے۔یہ سفارتخانہ ساڑھے برس قبل خلیج تعاون کونسل کے فیصلے کے نتیجے میں سفارتی بائیکاٹ کے موقع پر بند کیا گیا تھا۔ العلا میں ہونے والے تنظیم کے حالیہ اجلاس میں قطر کا سیاسی، سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مختلف شعبوں میں تعلقات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارلحکومت ریاض میں اپنے اردنی ہم منصب یمن الصفدی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور علاقائی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اردن کے ساتھ علاقائی معاملات اور دو طرفہ امور پر مسلسل کوارڈی نیٹ کرتا رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں اطراف نے مسئلہ فلسطین کے جامع حل کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں راہنماؤں نے خطے میں یمن سمیت ایران کی لبنان میں مداخلت پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…