جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

امریکی کانگریس کی توثیق، جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں آئینی صدر بن گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس نے جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کر دی جس کے بعد جوئیڈن امریکا کے 46 ویں آئینی صدربن گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس نے کمیلا ہریس کی بطور نائب صدر کیعہدے کیلئے بھی توثیق کی، جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس 20 جنوری کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ کانگریس

اجلاس سے قبل ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو بغاوت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نمائندگان کو ہراساں کیا گیا، ووٹ کاتقدس پامال کیا گیا، یہ اختلاف نہیں لاقانونیت ہے، اسے ختم ہونا چاہئیے۔دوسری جانب امریکی پارلیمنٹ عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو پورے شہر پر لاگو ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق کرفیو شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا۔واشنگٹن کی سڑکوں پر سناٹا ہو گیا، لوگ گھروں میں چلے گئے۔ پولیس نے کیپیٹل ہل عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس اور وائٹ ہاوس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کا انتخابی نتائج پر احتجاج جاری تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ)کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ چھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاون کر دیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کیپیٹل ہل کی عمارت کو خالی کرالیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…