اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی ،امریکی جریدے کا انکشاف

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ نریندر مودی سرکار میں بھارتی ناکامیوں کی طویل فہرست میں لداخ میں شکست بھی شامل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین نے لکھا ہے کہ بھارت لداخ میں چین کے ہاتھوں

پسپا ہوا۔ جبکہ بھارت چینی فوج کو پیچھے دھکیلنے میں ناکام رہا۔جریدے کے مطابق چار گنا بڑے دفاعی بجٹ اور چھ گنا بڑی معیشت والے چین کیساتھ معاشی طور پر غیر مستحکم بھارت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،اور نہ ہی کوئی طویل جنگ لڑنے کے قابل ہے۔فارن پالیسی میگزین نے مزید لکھا بھارت کی جانب سے معاشی پابندیاں چین کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتیں ہیں چین کے ساتھ جنگ سے بھارت کو اپنی مختارانہ خارجہ پالیسی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ مئی ، لداخ میں سرحدی دراندازی کرکیاشتعال انگیزی کے نتیجے میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے۔ جس کے بعد لداخ کے علاقے میں ماحول کافی گرم ہوگیا تھا۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر وادی گلوان کے بارے میں بھی کہاگیا کہ اس کے اہم ترین علاقے پینگونگ جھیل جس کی شہرت عامر خان کی تھری ایڈیٹس فلم تھی ، وہ اب چین کے قبضے میں آچکی ہے.یہ دعویٰ چین کی ایک سیاحتی کمپنی نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کرکے کیا تھا ، تاہم چین کی جانب سے اس کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی ، جبکہ چین نے علاقے کی اہم ترین پہاڑی چوٹیوں پر اپنی پوزیشنیں مضبوط کر لی تھیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…