واشنگٹن(این این آئی)امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی ماحولیات کی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد علی زیدی نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر نے جب فون کیا تو میں حیران تھا بلاشبہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جوبائیڈن نے علی زیدی کا نام بطور ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر نامزد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق
ماحولیات سے متعلق وائٹ ہائوس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر علی زیدی نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے مجھے فون کیا تو میں حیران تھا، یہ میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومت کے ایک مکمل طرز عمل کی ضرورت ہے، ایسے طرز عمل کی ضرورت ہے جو ملازمتوں کی حوصلہ افزائی اور انصاف کو فروغ دے۔