جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

مسلمانوں کی زیادہ شادیوں پر پابندی لگائی جائے، بھارتی سپریم کورٹ میں مسلمانوں کیخلاف درخواست دائر

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں مرد کی ایک سے زائد شادیوں پر پابندی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ دیگر مذاہب میں ایک شادی ہے جبکہ مسلمان مرد زیادہ شادیاں کرتے ہیں۔

اس لیے مسلمانوں کی زیادہ شادیوں پر پابندی لگائی جائے اور صرف ایک شادی کی اجازت دی جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بھارت کی تعزیرات ہند کی دفعہ 494 کو غیر قانونی قرار دیا جائے جس کے تحت مسلم مردوں کو ایک سے زیادہ شادی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین نے درخواست جمع کرائی اور مطالبہ کیا کہ مسلم پرسنل لا (شریعت) ایپلی کیشن ایکٹ 1937 اور آئی پی سی کی دفعہ 494 مسلم مردوں کو ایک سے زیادہ شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے جو غیر آئینی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسلم برادری کو چھوڑ کر ہندو، پارسی اور عیسائی مرد اگر بیوی کے رہتے ہوئے دوسری شادی کرتے ہیں تو وہ آئی پی سی کی دفعہ 494 کے تحت قصوروار مانا جاتا ہے اور ایسا کرنے والے شخص کو سات سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے تاہم مسلمانوں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہے؟درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مسلمانوں کی دوسری شادی پر پابندی عائد کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…