جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اقتدار سنبھالتے ہی کیا پہلا بڑا حکم جارہی کروں گا ؟  جوبائیڈن کا بڑا اعلان 

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہیکہ وہ اقتدار سنبھالتے ہی امریکی عوام کو صرف 100 روز ماسک پہننے کی ہدایت کریں گے۔ ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی عوام کو ہدایت کریں گے گے کہ وہ ان کے ابتدائی 100 روز میں ماسک پہنیں تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔جوبائیڈن  نے کہا کہ

عوام سے ہمیشہ کے لیے ماسک پہننے کا نہیں کہوں گا یہ صرف 100 دن کی بات ہے، یقین ہیکہ اگر ہر امریکی شہری ماسک پہنے تو کورونا میں تیزی سے کمی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سرکاری اداروں میں بھی ماسک کے لازمی استعمال کے احکامات جاری کریں گے۔جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں اگر عوام ماسک پہنتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ویکسی نیشن کا عمل بھی ہوتو ہم کورونا کو تیزی سے ختم کریں گے۔نومنتخب صدر کا کہنا تھاکہ میری  نائب صدر کاملا ہیرس فیس ماسک پہن کر ایک مثال بن کر دکھائیں گی جب کہ میں ایک ا?رڈر جاری کروں گے جس کے تحت سرکاری اداروں میں ماسک پہننا لازم ہوگا، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن، اندرون ملک ٹرانسپورٹیشن، جہازوں، بسوں اور دیگر مقامات پر بھی ماسک پہننا ہوگا۔جوبائیڈن نے وبائی امراض کے ماہر انتھونی فاؤچی کو مشیر بننے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں انتھونی فاؤچی نئی انتظامیہ میں بطور چیف میڈیکل ایڈوائزر کام کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…