بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

او آئی سی کی جانب سے کشمیر سے متعلق  قرارداد منظورکرنے پر بھارت بوکھلا ہٹ کا شکار

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے کشمیر سے متعلق قرارداد منظورکرنے سے بھارت بوکھلا گیا ہے اورکہتا ہے کہ او آئی سی نے پاکستان کے کہنے پر کشمیر کے حق میں اعلامیہ جاری کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں یہ کہہ کر

اپنی خفت مٹانے کی کوشش کی ہے کہ ہم نیامی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس میں منظورکی گئی قراردادوں میں بھارت کے بارے میں غلط حقائق ،بے بنیاد اور غیر ضروری حوالہ جات دیے جانے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔امورکشمیرکے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان سے کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے سخت اعلامیے پرمودی حکومت کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔بھارتی  وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف ہے کہ جموں وکشمیر سمیت او آئی سی کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔او آئی سی کے اعلامیے سے بھارت مسلم فورم کو یہ مشورہ دینے پر مجبور ہوا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے حوالہ جات دینے سے بازر ہے ۔ بھارتی بیان میں کہاگیا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ مسلم ادارہ ایک خاص ملک کے ذریعے استعمال ہورہا ہے (یہاں واضح اشارہ پاکستان کی طرف ہے)۔نائیجر کے شہر نیامی میں 27سے 29نومبر تک ہونے والے او آئی سی کے ورائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرکی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے بعد کئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو قطعی طور پر مسترد کیا گیاہے اور بھارت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی اقدامات کو واپس لے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…