منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کو مزید علاقے چھن جانے کا خوف ۔۔۔  خصوصی کمانڈوز کا دستہ چین کیساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارت نے غیر قانونی طورپر اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیرکے لداخ خطے میںچین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران پینگ گانگ جھیل پر ’’میرین کمانڈوز ‘‘ تعینات کئے ہیں اور اْنہیں جدید سازو سامان سے لیس کیا جارہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے خصوصی کمانڈوز کو بھی چین کیساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پربھارتی اور چینی افواج کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بھارتی حکومت نے غیر معمولی فیصلے کے تحت پینگ گانگ جھیل پر میرین کمانڈوز تعینات کئے ہیں۔ ان کمانڈوز کو خصوصی ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے جبکہ سردی سے بچنے کی خاطر مذکورہ اہلکاروں کو خصوصی وردی بھی فراہم کی گئی ہے۔ پینگ گانگ جھیل پر سپیشل کمانڈوز کی تعیناتی کے بعد لداخ میں ایک بار پھر چین اور بھارت کی افواج کے درمیان کشیدگی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرین کمانڈوز کیلئے خصوصی کشتیاں بھی لائی جارہی ہیں تاکہ سردی کے ایام میں وہ بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر زمینی افواج کے خصوصی دستے بھی تعینات کرنے جارہی ہیں۔ پینگ گانگ جھیل کے ساتھ ساتھ دوسرے اہم سیکٹروں میں بھی بھارتی افواج کو جدید سازو سامان سے لیس کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لداخ میں بھارتی افواج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خاطر اْنہیں جدید اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے۔مذکورہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی حکومت لداخ میں کوئی خطرہ مول لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ چار ماہ قبل پینگ گانگ جھیل کے قریب ہی بھارتی اورچینی افواج کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…