منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عرب امارات کا پاکستانیوں کو گولڈن ویزہ دینے کی تیاریاں لیبر ویزہ پر پابندی کی خبریں مسترد ، شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں لیبر ویزہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے،یو اے ای حکام نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزذوالفقار بخاری نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ

یو اے ای میں لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں ہے ،یو اے ای نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کیا ہے ۔ متحدہ حکام کی جانب سے انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے،یو اے ای نے انتہائی پروفیشنل پاکستانی لیبر کیلئے گولڈن ویزا کی سہولت بھی دی ہے۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان کردیا ہے، گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابقمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج متحدہ عرب امارات نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم فزیشن، کمپیوٹرزسائنس، بائیوٹیکنالوجی ، اورالیکٹرانکس شعبوں کے انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔گولڈن ویزہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ فارغ التحصیل طلباء کو بھی دیا جائے گا، ان طلباء کا جی پی اے کم ازکم 3.8 یا اس سے اوپر ہونا ضروری ہے۔اسی طرح دوسری کیٹگری میں وائرالوجی،ماہرین وبائی امراض اور ہائی اسکولز کے نمایا ں گریجوایٹس اور ان کی فیملیز کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔ہم ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہتے بلکہ یہ ابھی شروعات ہے، ہم مختلف شعبوں میں ٹیلنٹ رکھنے والوں کے مزید مواقع پیدا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…