سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی 3 کروڑ کی مارسیڈیز گاڑی کو آگ لگا دی

28  اکتوبر‬‮  2020

ماسکو(این این آئی) روس کے ایک اور معروف وی لاگر نے میں اپنی مہنگی ترین مرسڈیزاے ایم جی جی63 کو نذر آتش کردیا کیونکہ وہ ہر وقت خراب رہتی تھی اور وہ اس کی سروس کروا کر تنگ آگئے تھے۔روس کے نوجوان وی لاگر میخائل لیٹوین نے اپنی یہ لگژری گاڑی تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر)دوکروڑ 74 لاکھ روپے) میں خریدی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ

گزشتہ 10 ماہ میں صرف 15 ہزار کلومیٹر کی ڈرائیو کے دوران بھی ان کی گاڑی کو مرمت کی ضرورت پڑی اور وقتا فوقتا ورکشاپس پر گئی۔مرمت کی مسلسل ضرورت اور مینوفیکچرر کی جانب سے نقص کی ذمہ داری قبول نہ کرنے سے تنگ آکر روسی وی لاگر نے فیصلہ کیا کہ چیزوں کو حل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گاڑی کو ہی آگ لگادی جائے۔وی لاگر نے دعوی کیا کہ ایک موقع پرڈیلرشپ نے گاڑی کو ٹھیک کرنے سے انکار کردیا تھا لہذا وہ اپنے ایک دوست کی ورکشاپ پر گاڑی لے گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ مرسڈیز نے گزشتہ مرمت میں مرسڈیز نے او ایم کے بجائے آفٹرمارکیٹ پارٹس استعمال کیے تھے۔تاہم نئی لگژری گاڑی کی مہنگی مرمت کے پیسے خرچ کرنے کے بعد وی لاگر نے گاڑی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا۔وہ گاڑی کو ایک کھلے میدان میں لے کر گئے اور اس کے اندر اور باہر پٹرول چھڑکا اور مرسڈیز کو نذر آتش کردیا۔انہوں نے یوٹیوب پر گاڑی کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی جو باقاعد منصوبی بندی کرکے بنائی گئی تھی اور اس میں بعد میں ایڈیٹنگ کے بعد ڈرامائی انداز دکھایا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…