قاہرہ (این این آئی)مصر کی پولیس نے 57 سالہ بھکارن کو حراست میں لیا ہے جس کے بینک اکاونٹ میں 30 لاکھ مصری پاونڈز موجود ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں 5 رہائشی عمارتوں کی بھی مالک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ نفیسہ وہیل چیئر پر
بیٹھے مصر کے پوش بازاروں میں بھیک مانگتی ہے وہ خود کو اپاہج بتاتی تھی اور ہمدردی کا سہارا لے کر لوگوں سے بھیک کے نام پر رقم بٹور لیا کرتی تھی۔جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس دن پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل سے چیئر سے اتری اور پیدل گھر کے لیے روانہ ہوگئی اور یہ منظر پولیس نے دیکھ لیا۔ بھکارن کو گھر سے حراست میں لے لیا جس نے حیران کن انکشافات کیے۔تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نفیسہ کو کسی قسم کی بیماری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ۔ اس کے بینک اکاونٹس میں 30 لاکھ مصری پاونڈز ہیں اور وہ 5 گھروں کی مالک ہے۔ ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔پاکستانی روپوں کے مطابق رقم 63کروڑ تین لاکھ بارہ ہزار ایک سو پچاس روپے بنتی ہے ۔