منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

عالمی دہشتگردی میں بھارت سر فہرست آگیا ، امریکی جریدے نے بھارت کو بے نقاب کر دیابھارت کے کس تنظیم کے ساتھ روابط ہیں ، مودی سرکار کا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی دہشتگردی میں بھارت سر فہرست آگیا ، امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش اور بھارتی روابط دْنیا کے سامنے رکھ دئیے گئے ، داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی دہشت گردی کی سٹوری تاریخی طور پر دنیا کی نظروں سے اوجھل رہی ،

ہندو ستان کی انتہا پسند پالیسی ایک تباہ کن خطرہ ہے ،اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس کے دور رس اثرات ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کا جلال آباد، افغانستان میں اگست میں جیل پر حملے نے اس اْبھرتے خطرے کو بڑھا وا دیا،مختلف ممالک اور ایریاز میں دہشت گردی کے حملوں اور نئی لہر میں بھارتی سر پرستی ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے حالیہ دہشت گردکارروائیوں خاص کر2019میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکے،2017میں نئے سال کے موقع پر ترکی میں کلب پر حملہ اور 2017میں نیو یارک اورسٹاک ہوم حملے نے دْنیا کو ششدر کر دیا،اَن حملوں کی پلاننگ میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کْن ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونا کوئی نئی بات نہیں،بھارت دراصل طالبان کے نظریات کو فروغ دینے میں ایک جڑ اور بْنیاد کی حیثیت رکھتا ہے،کشمیر میں بھی بھارت میں موجود انہی عناصر نے کِردار ادا کیا،ہندوستان کے دہشت گرد گروپوں کی سر پرستی کے بھارت/ پاکستان/افغانستان میں موجود نیٹ ورکس سے روابط، سر پرستی اور ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں،اس سے پہلے ہندوستان صرف خطے میں ہی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے لیکن اب یہ تبدیل ہورہا ہے،داعش کو استعمال کر کے مذہبی گروپس  خاص کر نوجوانوں کو استعما ل کر کے دوسرے ممالک اور بین الاقوامی

مذہبی تحریکوں کے ذریعے انتہا پسندی اور دہشت گرد نظریات کو فروغ دیا ہے،شام کی لڑائی میں بھارتی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دہشت گردوں کے افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کر لڑنے کے واضح ثبوت ہیں،داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔چاہے وہ2016اتا ترک ائیرپورٹ پر

حملہ ہو، چاہے وہ زیر ِ زمین پیٹرز برگ پر حملہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دہشت گردوں نے خاص کر افغانستان اور شام کو بیس بنا کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق کابل میں سکھ گردوارہ پر حملے میں بھارتی دہشت گرد ملوث تھے،داعش نے بھارت میں موجود اپنے دہشت گرد گروپس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا،داعش کا یہی گروپ کشمیر میں بھی ملوث ہے۔

اقوام ِ متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشت گرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے اور بھارتی گٹھ جوڑ دہشت گردوں نے داعش نے کشمیر میں مرنے والے اپنے 3ساتھیوں کا ذکر اپنے جریدے  ال بنا  میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہندو کے9/11 واقع کے خالد شیخ محمد سے روابط کے بھی انکشاف ہیں،بھارت میں مْودی نے ہندو نیشنلزم کو فروغ دیا ہے،ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے، اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ زیادہ ہندوستانی علاقائی اور عالمی دہشت گرد کا رروائیوں میں ملوث ہوں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…