کویت سٹی (این این آئی)کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد نامزد کردیا۔امیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیخ مشعال کے انتخاب کو
الصباح خاندان کی حمایت حاصل ہے اور اب ملک کی پارلیمنٹ اس کی منظوری دے گیقبل ازیں کویت کے حکمران خاندان کے دو اراکین نے ٹوئٹر پر شیخ مشعال کی بطور ولی عہد حمایت میں پیغامات پوسٹ کیے تھے۔