ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی اور سعودی عرب کے شہروں کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے درمیان کل 23 ستمبر سے فضائی سروس بحال کر دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان فلائٹ آپریشن کی بحالی سعودی عرب کے 90 ویں قومی دن کے موقع پر کیا گیا۔

دونوں ملکوں کی فضائی کمپنیوں نے دبئی اور سعودی عرب کے شہروں کے لیے پروازیں روانہ کیں۔سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے گذشتہ اتوار کو دبئی سے الریاض، جدہ اور دمام کے لیے روزانہ 5 پروازوں کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد سعودی عرب کی ناس ایئرلائن نے بھی دبئی اور سعودی شہروں کے درمیان فضائی سروس شروع کی۔ اماراتی اخبار البیان کے مطابق امارات اور فلائی دبئی نے آئندہ ہفتوں کے دوران دونوں ملکوں میں فضائی سروس کی بحالی کی تیاری شروع کی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کرونا کی وبا کی وجہ سے مارچ کے بعد متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان فضائی سروس معطل کر دی گئی تھی۔ دبئی کے مصروف ترین قرار دیے جانے کے والے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 2019ء کے دوران 63 لاکھ مسافروں نے سعودی عرب کے شہروں کا سفر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…