جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت سے جان چھڑانے کیلئے کشمیری چینی حکومت قبول کرنے کو تیار

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق ہند نواز وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے، احتجاج روکنے کے لیے گلی گلی بھارتی فوج تعینات ہے۔

کشمیری بھارت سے جان چھڑانے کیلئے چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں۔مقبوضہ جموں کشمیر کے باسی کیا سوچتے ہیں عوام کی سوچ سابق وزیر اعلیٰ کی زبان سے دنیا تک پہنچ گئی، سابق بھارت نواز وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے جس دن بھارتی فوج گلی کوچوں سے ہٹے گی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر ہونگے۔معروف بھارتی صحافی کرن تھاپر سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ کشمیر اب بھارت سے جان چھڑانے کے لیے چین کی حکومت بھی قبول کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مودی سرکار لداخ کے بدھوں کو بھی ہندو بنانے پر کام کر رہی ہے’فاروق عبد اللہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب نہرو نے جناح کو متحدہ ہندوستان کے وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا تھا کیونکہ جناح کو پتہ تھا ہندو انہیں قبول نہیں کریں گے اور چند دن بعدانہیں نکال باہر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…