بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

اسرائیل کیساتھ وعدوں کی تکمیل پر یہودی ارب پتی ٹرمپ کو کتنے ملین ڈالر دے گا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صہیونی ریاست کیساتھ کئے وعدوں کی تکمیل کرنے پر امریکہ کے کاروباری یہودی نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں 50 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق صہیونی یہودی ارب پتی شیلڈن ایڈلسن بیرن کیسینو نے اسرائیل نوازی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بہت زیادہ رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صہیونی ارب پتی نے اپنے ملک کا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے، گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری تسلیم کرنے،غرب اردن کی بستیوں کو آئینی اور قانونی قرار دینے، فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد منجمد کرنے اور عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کروانے میں مدد کرنے پرٹرمپ کی انتخابی مہم میں خطیر رقم صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایڈلسن 3 انتخابات سے 50 دن قبل ٹرمپ کو اسرائیل، امارات کے مابین وائٹ ہاؤس میں معاہدہ کرانے کے بدلے میں 50 ملین ڈالر کی رقم فراہم کریں گے جسے وہ اپنی انتخابی مہم میں استعمال کریں گے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ایڈلسن کا پیسہ براہ راست ٹرمپ مہم کے ساتھ ساتھ ریپبلکن نیشنل کمیٹی اور کانگرس میں ٹرمپ اور ریپبلکن کی مدد کرنے والے دوسرے گروپوں پر استعمال ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…