بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مسجد اقصیٰ کو بند کر دیا گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیت المقدس(آن لائن)فلسطین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مسجد اقصیٰ کو تین ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا۔بیت المقدس کی انتظامیہ اور مسجد اقصیٰ کی وقف اتھارٹی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس

کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔مشرقی یروشلم کے اسلامک وقف بورڈ نے کہا ہے کہ آج سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کا داخلہ تین ہفتوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ وقف بورڈ کے رکن حاتم عبدالقادر نے بتایا مسجد اقصیٰ کھلی رہے گی اور یہاں پانچ وقت اذان ہوگی۔صرف سکیورٹی گارڈز اور اسٹاف کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی اجازت ہو گی۔ عام لوگوں کے لئے مسجد بند رہے گی۔حاتم عبدالقادر نے مزید بتایا ہے کہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے علاقوں کی مساجد کھلی رہیں گی جہاں پر باجماعت نماز ادا کی جائے گی۔فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت کے مطابق اس وقت مشرقی یروشلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…