منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکیورٹی کونسل کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے  او آئی سی نے اقوام متحدہ کی تجاویز پر بھی عملدرآمد کا مطالبہ کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی) اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق  پر فلسطین ، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موثر آواز اٹھانے کے لیے زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوامیں جاری کونسل کے

اجلاس میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو دنیا میں اسلامو فوبیا اور مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مذہبی کتب کو جلانے جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ردعمل پر اکسانے کی کوشش ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں ایسی کوششوں کو جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا۔او آئی سی کے بیان میں بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی نے کشمیر پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی رپورٹوں میں  دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ بیان میں اسلامی ممالک کی تنظیم نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…