بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سعودی جوڑے کی گلاس آرٹ سے معذوروں کی زندگیاں بدلنے کی شاندار کوشش

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں فائن آرٹ کے آرٹسٹ میاں بیوی نے معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے ایک منفرد اور قابل تحسین مشروع کیا ہے۔ یہ مشن اور مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور سعودی عرب میں معذوری سے دوچار افراد کی زندگیاں بدلنے میں اس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فائن آرٹ کے ماہر فہد اور لولو الیحیی نے

شیشے پر کندہ کاری کے آرٹ کو فروغ دینے کا پروگرام وضع کیا۔ یہ پروگرام بالعموم تمام نوجوانوں بالخصوص معذوروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فن کو گلاس آرٹ بھی کہا جاتا ہے۔معذوری سے دوچار ہونے والے نایف العصیمی اور فہد الحاذور نے اپنی معذوری گلاس آرٹ کا فن سیکھنے کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔ دونوں معذور نوجوانوں نے 2019 کے آخر میں یہ فن سیکھنا شروع کیا اور بہت تیزی کے ساتھ وہ اس میں مہارت حاصل کرتے چلے گئے۔ اس میں انہیں سماجی بہبود اور کمیونٹی سروس کے میدان میں کام کرنے والی ایک پیشہ ور کمپنی نے بھرپور مدد فراہم کی۔گلاس آرٹ میں مہارت حاصل کرنے والے 32 سالہ نائف العصیمی پیدائشی دماغی عارضے کا شکار ہیں۔ صرف 9 ماہ کی مسلسل محنت سے وہ نہ صرف گلاس آرٹ کے خود ماہر بنے بلکہ انہوں نے دوسرے معذور افراد کو اس کی ٹریننگ دینا بھی شروع کر دی ہے۔آرٹسٹ فہد اور لولو الیحیی کا کہنا تھا کہ انہوں نے معذور افراد کو گلاس آرٹ سے آشنا کرنے کا پروگرم 2018 میں شروع کیا جو تیزی کے ساتھ مقبول ہوا ہے۔ وہ اس فن میں مختلف شخصیات اور مقامات کی تصاویر کو شیشے پر کندہ کاری کے ذریعے تیار کرنے اور انہیں فن پاروں کی شکل میں تیار کرنے کے بعد فروخت کرتے ہیں۔ اب تک انہوں نے 70 معذور افراد کو اس آرٹ کی تربیت فراہم کرکے انہیں اس آرٹ سے فن پارے تیار کرنے کے قابل بنا دیا اور وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو گئے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…