اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کی وفد کیساتھ امارات آمد، کیا کچھ ہونے جارہا ہے؟جانئے

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

ابوظہبی (این این آئی)اسرائیل کا خاص طور پر قریبی اقتصادی تعلقات پر توجہ دینے والا ایک اہم وفد اپنے اولین دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔دو روزہ دورے کے دوران اس وفد کی قیادت اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور خلیجی ریاست یو اے ای کے مابین معمول کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد

سرکردہ اسرائیلی شخصیات کا یہ پہلا باقاعدہ کاروباری دورہ ہے۔اس وفد کی قیادت اسرائیل کے بینک ہاپوالیم کے سربراہ ڈوو کوٹلر کر رہے ہیں اور اس میں ہائی ٹیکنالوجی کے علاوہ فنانشل ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں کی سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔اپنے اس دورے کے بارے میں ڈوو کوٹلر نے کہاکہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا اولین اور ایک تاریخ ساز قدم ہے، جس سے بے تحاشا توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔ یہ اسرائیلی وفد ایک نجی طیارے کے ذریعے یروشلم سے ابوظہبی پہنچا۔یروشلم سے روانگی سے قبل ڈوو کوٹلر نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے نظام ہائے بینکاری اور سرکردہ اقتصادی شخصیات کے مابین براہ راست اور بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی بات چیت ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ڈائریکٹ بزنس کے قابل بنائے گی اور یہ ایک اچھی پیش رفت ہو گی۔ساتھ ہی ہاپوالیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی کا سامنا ہے، اس لیے یہ وفد متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے لیے ‘ترقی کے نئے محرکات کی تلاش میں ہو گا۔اس دورے کے دوران یہ وفد پہلے دبئی میں اور پھر ابوظہبی میں اماراتی بینکاروں اور نمایاں کاروباری شخصیات سے مذاکرات کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…