دبئی میں نوکریوں کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار بیروزگاروں کو کیسے جال میں پھنسایا جاتا، کتنے افرادکو لوٹا سرغنہ کون نکلا؟دبئی پولیس کے سنسنی خیز انکشافات

8  ستمبر‬‮  2020

دبئی (این این آئی )دبئی میں پولیس نے ملازمت کے خواہاں 150افراد کو کرونا وائرس کی وبا کے دوران میں پرکشش تن خواہوں کاجھانسا دینے میں ملوث ایک فراڈیے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس کے شعبہ تفتیش فوجداری جرائم کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جمال سالم الجلاف نے بتایا کہ یہ گینگ جعلی ملازمتوں کے اشتہار سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا رہا ہے۔اس کے ارکان درخواست دہندگان کو پرکشش تن خواہیں دینے کا جھانسا دیتے تھے۔جب لوگ ان اسامیوں پر درخواست دیتے تو پھر ان سے بھرتی فیس ، ٹیکسوں اور انٹرویو کا وقت طے کرانے کی مد میں رقوم اینٹھتے تھے۔دبئی پولیس کے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کووِڈ198کی وبا کی سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہوچکی ہے،اس وجہ سے ملازمت کے خواہاں افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس تناظر میں یہ گینگ ڈیڑھ سو افراد کو فراڈ کے ذریعے لوٹنے میں کامیاب ہوگیا۔مگر دبئی پولیس نے مسلسل نگرانی کے بعد اس گینگ کا سراغ لگا لیا ۔اس نے دبئی میں جعلی بھرتی ایجنسی قائم کررکھی تھی اور اس کو ایک ایشیائی شخص چلا رہا تھا۔اس گینگ کی دھوکا دہی کا شکار ہونے والے ایک شخص نے

پولیس کو اس کے بارے میں ابتدائی اطلاع دی تھی اور اس کی روشنی میں پولیس نے کارروائی کی ہے۔ دبئی پولیس کے بیان کے مطابق ہماری ٹیم نے مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے متاثرین سے وصول کردہ رقوم اور رسیدیں ضبط کر لی ہیں۔تاہم دبئی پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس گینگ کے خلاف آپریشن کب کیا گیا تھا اور اس میں ملوث کل کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…