بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کی فضائیہ ایک بڑے خطرے کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے چینی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی ہے،‎ پینٹا گون کی ر پورٹ نے امریکا اور یورپ میں تہلکہ مچا دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی)جدید حملہ آور ڈرون طیارے، فِفتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے، دوبارہ تشکیل دیے گئے کارگو طیارے اور روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام، یہ تمام چیزیں چینی فضائیہ کو زیادہ مہلک بنا رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان)کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ چینی فضائیہ امریکا کے لیے خطر ناک ترین بن چکی ہے۔

درحقیقت یہ تمام پیش رفت امریکی حربی منصوبہ سازوں کے لیے بڑی تشویش کا ذریعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح وہ دنیا میں تیسری بڑی فضائیہ بن چکی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا کے لیے خطرات کا جائزہ لینے والے ماہرین نہ صرف چینی فضائیہ کے حجم پر توجہ دے رہے ہیں بلکہ وہ اس کی بڑھتی ہوئی ٹکنالوجی اور کثیر مشن تدابیر پر بھی غور کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اس وقت روسی ساختہ ایس 400 اور ایس 500فضائی دفاعی نظاموں کو چلا رہا ہے۔ یہ دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ہیں۔روسی میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا کہ چین کے فضائی دفاعی نظام اسٹیلتھ طیاروں کو بھی نظر میں رکھ سکتے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ایک اور بات جو چینی فضائیہ کے حوالے سے امریکا کو پریشان کر رہی ہے، وہ اس کے حملے کے دائرہ کار میں تیزی سے سامنے آتا ہوا اضافہ ہے۔ مثلا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے امریکا کے طیاروں سے ملتے جلتے بڑے ٹرانسپورٹ طیارے تیار کر لیے۔اس سے نہ صرف تائیوان پر بہتر طور پر حملہ کیا جا سکتا ہے بلکہ چین کے سمندر کے جنوب میں مزید علاقوں تک چینیوں کی رسائی میں

بڑے پیمانے پر توسیع حاصل ہو گی۔یہ تمام عوامل ہیں جو غالبا امریکی فضائیہ کو تیزی کے ساتھ جدیدیت کی جانب جانے اور طیاروں کے حجم میں اضافے پر کام کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔امریکی فضائیہ کے بہت سے اعلی عہدے داران یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ کوششیں چینی فضائیہ کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے نا کافی ہیں۔ امریکی فضائیہ کیایف 15 طیاروں کو جدیدہ اسلحے، ریڈار اور تیر رفتار

کمپیوٹر سسٹم سے لیس کیا جا رہا تا کہ وہ چین کے فورتھ جنریشن طیاروں جے 10کے سامنے ٹھہر سکیں۔ اس کے علاوہ امریکی فضائیہ نے کچھ عرصہ قبل ایف 22 اسلحہ پروگرام کو جدید بنایا تا کہ اس کو مضبوط اور بہتر بنایا جا سکے۔اسی طرح بی 2 بمبار کو نئے فضائی دفاعی الارم کے سینسروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔ فضائیہ کے اسلحے کو جدید بنانے والوں کا کہناتھا کہ حالیہ پیش رفت اور جدیدیت سے کسی طور بھی جلد از جلد نئے پلیٹ فارمز اور ہتھیاروں کی ضرورت ختم نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…