پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

چین کی پاکستان کو براہ راست پروازوں کے آغاز کی اجازت

datetime 3  ستمبر‬‮  2020 |

بیجنگ(این این آئی)چین نے بیجنگ کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے بتایاکہ کورونا وائرس کی کمی اور 5 مہینوں کی بندش کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔چینی حکام نے کہا کہ نئے قوانین کا اطلاق جمعرات سے پاکستان، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، یونان، ڈنمارک، آسٹریا،

سویڈن اور کینیڈا پر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک میں امپورٹڈ کیسزکی تعداد کم ہے۔بیجنگ کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ مذکورہ ممالک کے مسافر کو 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور ان کے کووڈ 19 کے دو ٹیسٹ ہوں گے۔چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی)نے ایک بیان میں کہا کہ تین ستمبر سے بیجنگ کے لیے بین الاقوامی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مسافر صرف انہی 8 ممالک کے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وبائی امراض کی روک تھام میں بہتری آرہی ہے بندش کا سلسلہ بھی ختم ہورہا ہے۔حکام نے واضح کیا کہ اگر 3 سے زیادہ مسافروں کی آمد کے بعد کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تو پچھلی تمام پابندیاں دوبارہ نافذ کردی جائے گئیں۔واضح رہے کہ مارچ کے آخر سے بیجنگ جانے والی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے چینی شہروں کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں مسافروں کو بیجنگ جانے کی اجازت دینے سے پہلے کورونا وائرس کے لیے اسکریننگ کی جاتی ہے۔اس کے بعد انہیں قرنطینہ سہولیات میں بھیج دیا جائے گا۔سی اے اے سی نے کہا کہ اب تک تقریبا 511 بین الاقوامی پروازوں کو بیجنگ کے علاوہ دوسرے ایئر پورٹس پر اترنے کی اجازت دی گئی۔چین میں زندگی بڑی حد تک معمول پر آگئی ہے جبکہ عمارتوں میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور کچھ جگہوں پر لوگوں کو داخل کرنے سے قبل ایک ایپ سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…