اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میرے متعلق خراب لکھنے پر لوگوں کو نوکری ملتی ہے ٹرمپ کی ناقدوں پر تنقید

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ اگر کوئی شخص ان پر کتاب لکھنا چاہے تو اس کے لیے لازم ہو چکا ہے کہ وہ ان سے متعلق جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہو، لکھے کیونکہ خراب مواد کا بیش تر حصہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے

اپنے نقادوں کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کہے کہ صدر ٹرمپ عظیم ہے تو اسے امریکی ٹی وی سی این این میں نوکری نہیں ملے گی، اس کا چانس زیرو ہو گا۔انہوں نے اپنے بیان میں جان بولٹن کو نالائق جنگ باز قرار دیا جب کہ معروف صحافی بوب ووڈورڈ کو سماجی دھوکے باز قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی بھتیجی کو بھی نشانہ بنایا جنہوں نے ان پر حال ہی میں کتاب لکھی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھتیجی غیر مستحکم شخصیت کی مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی بھتیجی کا ساری عمر مضحکہ اڑایا گیا، اس بھتیجی کو تو اس کے دادا بھی پسند نہیں کرتے تھے جبکہ وہ خاصے رحم دل اور خیال رکھنے والے انسان تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…