جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

طیب اردگان کی ایسی شخصیت سے ملاقات کہ امریکہ کے ہوش اڑ گئے ترکی کو بڑی دھمکی دیدی

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکہ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹ بیورو اسماعیل ھنیہ سمیت جماعت کی قیادت سے ملاقات پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی فہرست میں شامل حماس کی قیادت سے ترک صدر کی ملاقاتیں اور حماس کے ساتھ تعلقات انقرہ کو عالمی سطح پر تنہا کر دیں گے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ نے ترک صدر ایردوآن کی 22 اگست کو استنبول میں حماس کے دو رہ نماں کی میزبانی کی شدید مخالفت کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔ ترک صدر جب حماس کے جن لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ ان میں سے ایک کو امریکا نے اشتہاری قرار دے کر اس کے بارے میں معلومات کی فراہمی پر انعام کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ترکی کی جانب سے اس اجلاس میں انٹلیجنس کے سربراہان ہاکان فیدان ، صدارتی رابطہ کاری کے شعبے سربراہ فخرالدین التن اور صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے شرکت کی۔حماس نے بعد میں اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ھنیہ نے ایردوآن کو نئے ہجری سال اور قدرتی گیس فیلڈ کی دریافت پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ وفد نے ترک صدر کو فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ ترکی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کیشدگی کے باوجود انقرہ اسرائیل کے ساتھ وسیع تجارتی ، اقتصادی اور سیاحت کے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…