برلن (آن لائن) جرمن شہر شوائن فرٹ کی میئر سوریا جناح لپرٹ نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوچ سے جرمن ہیں لیکن دل سے مکمل پاکستانی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی سولہ برس پاکستان میں گزارے ہیں اور پاکستان میں گزارے ہوئے بچپن کے دن ان کے لیے سہانی یادیں ہیں۔