بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے 4خوش نصیب لوگوں میں ایک روضہ رسولؐ کے متولی احمد مسیبو کا انتقال ان کا خاندان گزشتہ کتنی صدیوں سے روضہ رسولؐ کی دیکھ بھال پر معمورہے؟ باقی 3 متولین کے بعد زمہ داری سنبھالنے والا نسل کا کوئی فرد باقی نہیں ہو گا

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روضہ رسول ﷺ کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کی سعادت بہت بڑی خوش نصیبی کی بات ہے، یہ سعادت دنیا کے صرف 4 افراد کو حاصل ہے، جن میں سے ایک احمد مسیبو گزشتہ روز انتقال کرگئے۔خانہ کعبہ کے کلیدبردار خاندان کی طرح روضہ رسولﷺ کی

صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی مخصوص علاقے سےتعلق رکھنے والے افراد کے پاس ہے، ان محترم شخصیات کا تعلق حبشہ سے جا ملتا ہے،،جو گزشتہ 8 صدیوں سے روضہ رسول ﷺاورمسجد نبویﷺ کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں کی سعادت سنبھالے ہوئے ہیں، روضہ رسول ﷺاور مسجد نبوی کے منبر کی چابیاں بھی اسی قبیلے کے افراد کے پاس ہیں۔ماضی میں متولی روضہ رسولﷺ کے فرائض میں 42 امور شامل تھے، لیکن اب ان کا کام صرف روضہ رسولﷺ پر آنے والی اہم شخصیات کا استقبال کرنا اور انہیں آب زمزم پیش کرنا ہے۔ روضہ رسولﷺکے متولین کی تعداد کسی دور میں ایک ہزارسے بھی زیادہ تک پہنچ گئی تھی جو اب کم ہو کر صرف چار تک رہ گئی ہے۔آخری چار متولین میں سے ایک احمد مسیبو بھی گزشتہ روز انتقال کرگئے، جن کی نماز جنازہ جمعہ کے روز نماز فجر کے بعد مسجد نبویﷺ میں ادا کی گئی، باقی آخری تین متولین بھی عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں کسی بھی وقت زندگی داغ مفارقت دے سکتی ہے۔ ان آخری خدام کے بعد اس ذمہ داری کو سنبھالنے والا اس نسل کا کوئی فرد باقی نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…