بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے سوڈان اور اسرائیل کے اہم عہدیداروں کے مابین خفیہ میٹنگ منعقد کروانے کا انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سوڈان کی خود مختاری کونسل کے نائب صدر، ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان ڈگلو (ہیمیتی) اور اسرائیل موسود کے سربراہ یوسی کوہن کے درمیان ایک خفیہ میٹنگ کروائی۔ یہ ملاقات اسرائیل اور سوڈان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کروائی گئی۔ لندن بیسڈ اخبار نیو عرب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس اجلاس میں

متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سمیت یو اے ای کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈانی فوج کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کا کردار متعدد عرب حکومتوں اور عہدیداروں کے مابین اس معاملے کو تیز کرنے میں فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ تاہم خودمختاری کونسل کے ترجمان محمد الفکی سلیمان نے ہیمتی اور کوہن کے درمیان ہونے والی ملاقات بارے کسی بھی معلومات سے انکار کیا ہے۔ نیو عرب کے مطابق انہوں نے کہاکہ خود مختاری کونسل نے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان فروری میں خود مختاری کونسل، وزراء کی کونسل اور آزادی کی فورسز کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا، آئینی دستاویز کے متن کے مطابق معاہدے میں مبینہ طور پر پوری فائل ایگزیکٹو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی جس کی نمائندگی وزراء کونسل کی جانب سے کی گئی۔ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سوڈان کی خود مختاری کونسل کے نائب صدر، ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان ڈگلو (ہیمیتی) اور اسرائیل موسود کے سربراہ یوسی کوہن کے درمیان ایک خفیہ میٹنگ کروائی۔ یہ ملاقات اسرائیل اور سوڈان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کروائی گئی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…