اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

جرمن یونیورسٹی کی حیرت انگیز سکالر شپ کی آفر کچھ نہ کرنے کے ماہانہ 16 سو یورو حاصل کریں

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کی یونیورسٹی آف فائن آرٹس ہیمبرگ 1600 یورو ماہانہ)تین لاکھ سترہ ہزار روپے( کی ایک ایسی سکالرشپ فراہم کر رہی ہے، جس کے تحت طلبہ کو ”کچھ بھی نہیں کرنا”۔

اس منصوبے سے متعلق یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سکالرشپ حاصل کرنے والے امیدواروں کو یہ بتانا ہو گا کہ وہ اس سکالرشپ کے دوران کون سا کام کرنا چھوڑ دیں گے اور کتنے دورانیے تک اس کام کو چھوڑے رکھیں گے۔ایسا کرنے کا ہمارے ماحول، معاشرے یا صحت پر کیا اثر پڑتا ہے ؟ اس منصوبے کے بانی فریڈریش وان بوریس کا دعویٰ ہے کہ اس سکالرشپ کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، ہمیں لوگوں کے رویوں کو تبدیل کرنا ہے، ہمیں بجائے درس دینے کہ خود مثال بننا ہو گا۔ ہمارے معاشرے میں اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ کسی کا گھر کتنا بڑا ہے، کسی کی گاڑی کتنا تیز چلتی ہے؟ لیکن اگر ہم ایک ایسا ماحول چاہتے ہیں، جہاں توانائی کم استعمال ہو اور قدرتی وسائل کا ضیاع نہ ہو تو ہمیں اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہوگا۔بوریس کے مطابق یہ کتنا اچھا ہو کہ ہم اس بات پر معاشرے میں اپنا مقام بڑھائیں کہ میرے پاس خواب دیکھنے کا وقت ہے، میں اپنے بچوں کے ساتھ تیراکی پر جاتا ہوں، میں دوستوں سے مل سکتا ہوں۔ بوریس اس بحث سے معاشرے میں تبدیلی لانے کا سوچ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…