اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

اسرائیلی اخبارات کی امارات کے بارے ہرزہ سرائی، متحدہ عرب امارات نے بھی حقیقت کھول دی

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ معاہدے میں دونوں ملکوں کے درمیان داخلی سلامتی سے متعلق کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ میں بین الاقوامی سلامتی تعاون کے شعبہ کے

ڈائریکٹر سلیم محمد الزعابی نے ایک بیان میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک کے تحت داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون کے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اصل مقصد ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت ، صحت اور تعلیم کے میدان میں معاشی اور سائنسی تعلقات استوار کرنا ہے۔ اس معاہدے میں داخلی سلامتی میں باہمی تعاون کوئی شق شامل ہیں۔الزعابی نے کہا کہ اسرائیلی اخبارات کی دونوں ملکوں میں داخلی سلامتی سے متعلق معاہدے کی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…