بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چین، سعودی عرب نیوکلیئر تعاون،چین کا امریکہ و اسرائیل کو دو ٹوک جواب

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی ) سعودی عرب اور چین کے درمیان نیو کلیئر تعاون کے معاملے پر چینی وزارت خارجہ نے امریکی و اسرائیلی خدشات کو غیر ضروری قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان

ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کے نتائج کے ساتھ باہمی تعلقات میں مستحکم تیزی آئی ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا سعودی عرب سے توانائی کے شعبے میں بھی دو طرفہ مخصوص تعاون ہے اور چین ذمہ دارانہ رویہ کے ساتھ دنیا میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین جوہری عدم پھیلاو میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو جاری رکھے گا اور باہمی احترام اور مشترکہ فوائد کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کو آگے بڑھائے گا۔امریکا کے 6 سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو 19 اگست کو ایک خط لکھ کر سعودی عرب کے چین کی مدد سے جاری نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل پروگرام پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…