پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے رقم نہیں،اہم اسلامی ملک کے وزیر خزانہ کا انتباہ

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست کویت کا خزانہ خالی ہوتا جارہا ہے اور اس کے وزیرخزانہ نے خبردار کیا ہے کہ نومبر میں سرکاری ملازمین کو تن خواہوں کی ادائی کے لیے سرکار کے پاس رقوم نہیں ہوں گی۔کویت کے مقامی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ براک الشیتان نے واضح کیا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اس وقت صرف دو ارب دینار(چھ ارب 54 کروڑ ڈالر)رہ گئے

جبکہ حکومت کو ہر ماہ سرکاری ملازمین کی تن خواہوں کی ادائی اور دوسرے اخراجات پورا کرنے کے لیے ایک ارب 70 کروڑ ریال درکار ہوتے ہیں۔وزیر خزانہ نے اس مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے کویتی پارلیمان سے رجوع کیا ہے اور وہ قرض کے حصول کے لیے ایک قانون کی منظوری چاہتے ہیں جس کے تحت آیندہ دس سال کے دوران میں حکومت 20 ارب دینار قرض حاصل کرسکے گی تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے پیدا ہونیوالے بجٹ خسارے پر قابو پاسکے۔ اورکرونا وائرس کی وبا کے معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے نمٹ سکے۔اخبار کی اطلاع کے مطابق کویتی پارلیمان کے ایک رکن ثامر السویط کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ نے ہمیں تو یہ کہہ کر صدمے سے دوچار کردیا ہے کہ حکومت نومبر میں تن خواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے گی جبکہ اس وقت ملک کے اثاثوں کی مالیت 205 ارب دینار ہے۔ایک اور رکن پارلیمان حمدان العظیمی نے وزیر خزانہ کو ہاتھ کھڑا کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ تو بہت ہی شرمناک امر ہے کہ ہم دنیامیں چوتھے بڑے خود مختار فنڈ کے مالک ہیں اور حکومت تن خواہوں کی ادائی کے لیے قرض لینا چاہتی ہے۔وزیر خزانہ کی قرضہ لینے کے لیے قانون کی وکالت سے دو روز قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کویت کے بجٹ خسارے کا حجم بڑھ گیا ہے اور 2020/21 کے مالی سال میں اس کی مالیت 14 ارب دینار ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…