ینگون (این این آئی )میانمار سے جان بچاکر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان تین سال بعد بھی خستہ حال کیمپوں میں رہنے کے لیے مجبورہیں، جہاں اب انہیں کورونا وائرس کی وبا کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں پہلے ہی تشدد کا شکار دو لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے تھے اور2017 کے بعد
مزید تین لاکھ 70 ہزار افراد وہاں پہنچ گئے۔ جہاں وہ پچھلے تین برسوں سے مختلف کیمپوں میں رہنے کے لیے مجبور ہیں۔ ان کیمپوں کی حالت انتہائی خستہ بتائی جاتی ہے اور ان میں بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان ہے۔گزشتہ روز میانمار واپسی کے خلاف ڈیڑھ سو روہنگیا مہاجرین نے میانمار کی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران مظاہرین واپس نہیں جائیں گے کے نعرے لگاتے رہے۔